ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شمالی پنجاب کے زیراہتمام لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ سے خطاب

مورخہ: 20 اگست 2023ء

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ سے خرم نواز گنڈا پور، انجینئر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی اور غلام مرتضیٰ علوی نے بھی خطاب کیا۔

تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ ’’لیڈرشپ ڈویلپمنٹ‘‘ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ کائنات کے سب سے بڑے لیڈر خاتم النبیین حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں، آپ کی سیرت طیبہ کا ہر گوشہ تاقیامت ذریعہ راہنمائی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے پوری دنیا میں امن اور محبت کا پیغام دیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنان کی تربیت کرتے ہوئے ہمیشہ کہا میں منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنان کو امن اور اتحاد و یکجہتی کا سفیر دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علم، اخلاق، تربیت تحقیق اور عقائد صحیہ کی ترویج و اشاعت کے اعتبار سے دم توڑ جانے والی دینی و اخلاقی قدروں کو زندہ کرنے کی تحریک ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینکڑوں موضوعات پر 1 ہزار سے زائد کتب تحریر کیں اور شرق و غرب ہزار ہا لیکچرز دیے۔ ایک مثالی قائد علم سے محبت کرنے والا ہوتا ہے اس کا اخلاق، کردار قول و فعل بھی سب کے لیے مثالی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوش حالی اور استحکام مثبت انداز فکر اپنانے، دستیاب وقت کی قدر کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے وابستہ ہے مسلمان جب تک علم و تحقیق اور محنت کے راستے پر تھے تو وہ دنیا کی ہر شعبے میں قیادت کر رہے تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج نوجوانوں میں کردار اور محنت کرنے کا جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔

نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈی نیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قوم کو شعور دیا، نوجوانوں میں لیڈر شپ کوالٹیز کو اجاگر کیا۔ سیاست، معیشت اور معاشرت میں فکری جمود کو توڑا، امت پر غور و فکر کے نئے دروازے کھولے۔ شیخ الاسلام کی کاوشوں سے ہزاروں نوجوانوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور وہ آج زندگی کے مختلف شعبہ جات میں قومی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ شیخ الاسلام نے توکل، مطالعہ، محنت اور اخلاص نیت سے یہ مقام حاصل کیا۔ کارکن کامیابی و کامرانی کے لیے شیخ الاسلام کی محنت کو شعار بنائیں اور انہیں پڑھیں اور سنیں۔

لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ سے ڈائریکٹر تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے تنظیمی استحکام اور فہم دین پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور نقابت کے فرائض انجام دیے اور نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی نے سوشل میڈیا کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا کو انتہا پسندی اور نفرت انگیز مواد کے لیے استعمال کیا جا رہا لہذا بلا سوچے سمجھے ری پوسٹ نہ کریں ورکشاپ میں جہلم، راولپنڈی، چکوال، اٹک، سرگودھا، اسلام آباد، مری اور بھکر سے اڑھائی سو سے زائد ماسٹر ٹرینر نے شرکت کی۔

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

Leadership Development Workshop in Minhaj ul Quran

تبصرہ

Top