منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائد اعظمؒ کے یوم ولادت پر تقریب کا انعقاد

بانی پاکستان کی ولادت کا کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی
اسلامی، جمہوری، فلاحی معاشرے کا قیام بانی پاکستان کا خواب تھا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول کی شرکت

Minhaj-ul-Quran Secretariat organizes a ceremony on the birthday of Quaid-e-Azam

لاہور (24 دسمبر 2023) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 148ویں یوم ولادت کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے بطور قانون دان، سیاستدان اور سربراہ مملکت اصول پرستی و قانون کے احترام کی مثال قائم کی۔ آج بھی ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہمیں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے زریں اصولوں کو اپنانا ہو گا۔ بانی پاکستان نے اپنی صلاحیتوں، عزم اور انتھک محنت کی بدولت پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ ملک کو مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے ہمیں انکے دیئے ہوئے اصولوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام طبقات کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے غریب و کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینا ہو گی۔

تقریب میں بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول، شیخ فرحان عزیز، میاں ممتاز، حفیظ الرحمن خان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top