شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خوش دامن کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے: ڈاکٹر حسین قادری
موت اختتام کا نام نہیں بلکہ ایک نئے آغاز کا نام ہے: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

Dua for Mother in Law Dr Tahir ul Qadri

لاہور (یکم دسمبر 2024ء) صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ موت زندگی کی سب سے بڑی اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔ یہ دنیا عارضی ہے اور ہم سب یہاں امتحان کے لئے بھیجئے گئے ہیں۔ ایصال ثواب کی محفل کے موقع پر ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ موت کے بعد ہمارے اعمال ہی ہیں جو ہمارے لئے باقی رہتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنی زندگی کو نیک اعمال، اچھے کردار اور خدا کی رضا کے مطابق گزارنا چاہیے۔

ہم مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے ہیں تاکہ ان کے درجات بلند ہوں اور اُن کے لئے اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کی جائے یہ عمل نہ صرف مرحومین کے لئے باعث رحمت ہے بلکہ زندہ لوگوں کے لئے بھی ایک سبق ہے کہ وہ اپنی آخرت کے لئے تیاری کریں۔ موت ہمیں اس دنیا کی فنا کا شعور دیتی ہے اور آزمائش کا ایک نیا مرحلہ شروع کرتی ہے۔ مرنے والے کی آزمائش ختم ہو جاتی ہے، لیکن پیچھے رہ جانے والوں کے لیے امتحان کا وقت آ جاتا ہے۔ موت اختتام کا نام نہیں بلکہ ایک نئے آغاز کا نام ہے۔ موت فنا کا نام نہیں، بلکہ فنا کے شعور کے بعد بقا کی حقیقت ہے۔ یہ اس دنیا سے گزر کر آخرت کے انعامات اور نعمتوں تک پہنچنے کا دروازہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے جو انعامات اور لطف رکھے ہیں، وہ موت کے بعد ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یوں موت ایک سفر ہے جو ہمیں دنیا سے نکال کر اصل حقیقت کی طرف لے جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خوش دامن اور اپنی نانی جان مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مرحومہ الحاج مہر غلام محمد قادری کی بیوہ، صوفی مقصود احمد قادری کی ہمشیرہ، محمد صبغت اللہ قادری، محمد شفقت اللہ قادری، محمد قدرت اللہ قادری اور محمد عظمت اللہ قادری کی والدہ محترمہ تھیں۔ مرحومہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خوش دامن اور چچی جان بھی تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہم اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کا سفرِ آخرت اپنے فضل و کرم کے سائے میں فرمائے۔ وہ یقیناً ایک نیک، صالح اور پرانی دینی اقدار کی محافظ عظیم خاتون تھیں۔ ہم ان کی موجودگی میں ہمیشہ اس نسل کی عظمت، ان کی باتوں اور ان کی تعلیمات کو محسوس کرتے تھے۔ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دعائیہ تقریب علامہ رانا محمد ادریس قادری، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، محمد شفیع، انجینئر محمد رفیق نجم، انجینئر محمد طارق، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر نور الزماں، علامہ بابر احمد چوراہی (خطیب جامع مسجد پرانی عید گاہ) سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین و کارکنان، معززین علاقہ، سماجی و مذہبی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dua for Mother in Law Dr Tahir ul Qadri

Dua for Mother in Law Dr Tahir ul Qadri

Dua for Mother in Law Dr Tahir ul Qadri

Dua for Mother in Law Dr Tahir ul Qadri

Dua for Mother in Law Dr Tahir ul Qadri

Dua for Mother in Law Dr Tahir ul Qadri

تبصرہ

Top