’’ختم بخاری شریف‘‘ کا تدریسی اجتماع اتوار کو منہاج یونیورسٹی میں ہوگا
10 ہزار سے زائد علماء، مفسرین، فن حدیث کے اساتذہ، طلبہ شریک ہونگے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علم و فن حدیث پر لیکچر دیں گے
نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام ’’ختم بخاری شریف‘‘ کا خصوصی تدریسی اجتماع منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15 دسمبر (اتوار) کو ہوگا۔ یہ تدریسی اجتماع ’’ختم بخاری شریف‘‘ کے عنوان سے ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علم و فن حدیث پر کینیڈا سے آن لائن لیکچر دیں گے۔ اس تدریسی اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ ملک بھر سے 10 ہزار سے زائد علماء، مفسرین، فن حدیث کے اساتذہ اور سینئر کلاسز کے طلبہ شریک ہونگے، تمام مسالک کے علمائے کرام نے بھی شرکت کے لئے آن لائن رجسٹریشن حاصل کرلی ہے۔
’’ختم بخاری شریف‘‘ میں ملک بھر سے 2 ہزار سے زائد خواتین سکالرز بھی شریک ہونگی۔ ختم بخاری شریف کے تدریسی اجتماع کے شرکاء کو اختتام پر مختصر واسطے کے ساتھ ’’خصوصی اجازات‘‘ سے بھی نوازا جائے گا۔ تقریب میں ہزاروں علما کی شرکت یقینی طور پر علم، برکت اور اتحاد کی ایک عظیم مثال ہو گی۔ یہ تقریب نہ صرف دینی تعلیم کے فروغ کا ذریعہ بنے گی بلکہ امت مسلمہ کے درمیان محبت و یکجہتی کا پیغام بھی دے گی۔
تبصرہ