اوکاڑہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی حویلی لکھا میں تربیتی نشست سے خطاب

Dr Hassan Qadri address a training session at Haveli Lakha

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حویلی لکھا میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے انسان کی شخصیت کو روح، نفس اور جسم کے امتزاج سے مکمل کیا ہے، انسان کی شخصیت شریعت کے تابع طبیعت سے مکمل ہوتی ہے ۔ شریعت ظاہر کو سنوارتی ہے، جبکہ باکردار طبیعت باطن کو نکھارتی ہے۔ یہ دونوں پہلو انسان کو دین اور دنیا دونوں میں کامیاب بناتے ہیں۔ صاحبِ شریعت بننا آسان ہے، لیکن اپنی طبیعت کو سیرتِ رسولﷺ کے تابع کرنا ایک کٹھن اور محنت طلب عمل ہے، مطابعت والی صالح زندگی پرخلوص محنت اور اللہ کی توفیق سے میسر آتی ہے۔ سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اپنی طبیعت کو ڈھالنے کے لیے خواہشات نفسانی کی قربانی، عجز اور مستقل مزاجی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریعت اور طبیعت کو ساتھ لے کر چلنا صاحبانِ حق کا کام ہے۔ اپنی طبیعت کو بہتر بنانے کے لیے اللہ کے اولیاء اور متقی افراد کی صحبت اختیار کریں، کیونکہ ان کی صحبت انسان کے دل کو سکون اور روح کو روشنی عطا کرتی ہے۔ ان مجالس سے علم، اخلاق اور تقویٰ کی ترقی ہوتی ہے، اور انسان کو دین کی گہرائیوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسی صحبت سے انسان کو دین کا فہم اور دنیا کی بھلائی میسر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس دور میں علم کو عام کیا منہاج یونیورسٹی جیسے ادارے کو تعلیم و تربیت کا مرکز بنایا جہاں تصوف کو باقاعدہ نصاب میں شامل کیا گیا اور اس میں ڈگریاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے دینِ اسلام کو جدید تعلیم کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے نوجوانوں کو دین سے جوڑنے کا مشن جاری رکھا۔ یہ ان کی قیادت کا کمال ہے کہ دین اور دنیا کے علوم کو یکجا کر کے امت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ایسی صحبت میسر ہے جو ہمیں علم کی روشنی فراہم کرتی ہے، اسے سمجھنے اور اس کا ابلاغ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ صحبت ہمیں صاحبِ شریعت سے جوڑتی ہے اور ہمیں سیرتِ رسولﷺ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا سبق دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت آپ کی محبتوں کو قبول فرمائے اور آپ کو ہر قدم پر اپنی حفاظت میں رکھے۔ اللہ پاک اس بزم کو قبول فرمائے، اس کے تمام شرکاء کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور ہمیں دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، ریاض احمد سدیدی صدر حویلی لکھا، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، علامہ عین الحق بغدادای، حافظ احمد نواز قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، حاجی مسعود احمد، حافظ محمد ساجد، قاضی فیض الاسلام، چودھری ذکاء اللہ، علامہ محمد اسلم صابری، حاجی محمد رفیق، نجم توگیوروی، نیاز احمد کلیا، مقصود احمد کلیاء، الحاج شیخ محمد اسلم، مرزا نصیر بیگ، چودھری محمد اقبال، محمد حنیف رحمانی، امتیاز الحق، دیوان مصداق احمد، علی محمد خان لودھی سمیت علماء، مشائخ، مدارس دینیہ کے مدرسین و ممتہنین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقتدر شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران، عہدیداران، وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے نظام المدارس پاکستان کے پوزیشن ہولڈ طلباء اور تنطیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرنے والے تنظیمی ذمہ داران میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

تبصرہ

Top