ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے صاحبزادہ پیر محمد ابراہیم شاہ سربراہ ضیاء القرآن پبلی کیشنز اور علامہ احسان الحق صدیقی کی ملاقات

Dr Hussain Qadri meeting with Pir Muhammad Ibrahim Shah and allama ihsan ul haq

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے صاحبزادہ پیر محمد ابراہیم شاہ سربراہ ضیاء القرآن پبلی کیشنز اور علامہ احسان الحق صدیقی پرنسپل جامعہ محمدیہ غوثیہ لاہور کی ان کی رہائش گاہ القادریہ ہاؤس لاہور میں ملاقات، اس موقع پر ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان بھی موجود تھے۔

پیر محمد ابراہیم شاہ نے شیخ الاسلام کی دینی، تبلیغی، تصنیفی اور اتحاد امت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور ضیاءالامت جسٹس پیر کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ شیخ الاسلام ڈآکٹر محمد طاہرالقادری سے بے انتہا محبت کرتے تھے جب آپ سے ملاقات کر کے تشریف لے جاتے تو انکی خوشی دیدنی ہوتی تھی وہ ہمیشہ فرماتے تھے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلام کے لیے خاص انعام خداوندی ہیں، آج اپنے بزرگوں کی اس محبت کو ہم آپ سے مل کر تروتازہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے کہا کہ آپ عکس شیخ الاسلام ہیں آپکی شخصیت میں انکا رنگ اور فیض واضح نظر آ رہا ہے۔ جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف اور منہاج القرآن کی ایک ہی فکر ہے۔ انہوں نے اپنی تصنیف سالار اعظم پیش کی جبکہ چیئرمین سپریم کونسل نے اپنی معرکہ آرا تصنیف "دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" سمیت اپنی تصانیف کا سیٹ بطور تحفہ دیا۔

Dr Hussain Qadri meeting with Pir Muhammad Ibrahim Shah and allama ihsan ul haq

تبصرہ

Top