یونیورسٹی آف پشاور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب شیخ زید اسلامک سنٹر کی لائبریری کا حصہ بن گئیں

Dr Tahir-ul-Qadri Books become part of Sheikh Zayed University Peshawar

یونیورسٹی آف پشاور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کُتب شیخ زید اسلامک سنٹر کی لائبریری کا حصہ بن گئیں، شیخ زید اسلامک سنٹر یونیورسٹی آف پشاور کے لائبریری ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کو باقاعدہ طور پر اسلامک سنٹر کی لائبریری کا حصہ بنایا گیا۔

اس اہم موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے۔ تقریب کی صدارت شیخ زید اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے کی۔

تقریب میں دیگر معزز مہمانانِ گرامی بھی شریک ہوئے، جن میں ڈاکٹر عبدالرحمان، چیئرمین شریعہ لاء ڈیپارٹمنٹ، شیخ زید اسلامک سنٹر، ڈاکٹر صفدر مروت، ڈائریکٹر QEC یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور؛ ڈاکٹر علی وقار قادری، ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اور نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن چودھری عرفان یوسف شامل تھے۔

تقریب کے دوران ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر علی وقار قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و فکری خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح شیخ الاسلام کی علمی کاوشیں امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی کتب اسلامی علوم، جدید تقاضوں اور بین الاقوامی علمی مسائل کے حل میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سنٹر، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے اپنے خطاب میں اس قیمتی علمی تحفے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتب طلباء، محققین اور اساتذہ کے لیے علم کی نئی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے طلباء کو جدید اور مستند علمی مواد تک رسائی حاصل ہوگی، جو ان کے تحقیقی کاموں اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید تقویت دے گا۔

تقریب میں شیخ زید اسلامک سنٹر کی جملہ فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف پشاور اور انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے مختلف شعبہ جات کے سینئر پروفیسرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز، اور دیگر طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانانِ گرامی کو کتب کا معائنہ بھی کرایا گیا، جس میں شرکاء نے شیخ الاسلام کی تصانیف کو علم و تحقیق کا بیش قیمت خزانہ قرار دیا۔ یہ تقریب علمی میدان میں ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی اور یونیورسٹی کے علمی ماحول میں ایک نئی روح پھونکنے کا سبب بنی۔

Dr Tahir-ul-Qadri Books become part of Sheikh Zayed University Peshawar

Dr Tahir-ul-Qadri Books become part of Sheikh Zayed University Peshawar

Dr Tahir-ul-Qadri Books become part of Sheikh Zayed University Peshawar

Dr Tahir-ul-Qadri Books become part of Sheikh Zayed University Peshawar

Dr Tahir-ul-Qadri Books become part of Sheikh Zayed University Peshawar

تبصرہ

Top