باکردار نوجوان پاکستان اور امت کا سرمایہ ہیں: شیخ الاسلام کا سٹوڈنٹ لیڈرز سمٹ 2025 میں آن لائن خطاب
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تین روزہ لیڈرشپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ باکردار اور تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان اور امت کا شاندار مستقبل ہیں، فروغ علم و امن، اصلاح احوال کی عالمگیر تحریک منہاج القرآن کی تعلیمی و دعوتی اور تربیتی مساعی کا مرکز نوجوان ہیں۔
انہوں نے انتہائی شاندار اور پر مغز اور بامقصد سمٹ کا اہتمام کرنے پر ایم ایس ایم کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی، انھوں نے کہا کہ آپ نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات و احکامات کو موجودہ اور آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہے۔ نوجوان دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے حضور نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم کی پاک سیرت طیبہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں، آپ کے اخلاق و کردار اور اعمال سے حضور نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم کی پاک سیرت اور اخلاقِ کریمانہ کی جھلک نظر آنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سب سے بڑی دولت یقین کی ہے، ایمان کا خزانہ یقین والوں کو ملتا ہے، انھوں نے کہا کہ لیڈر شپ کسی سیاسی کُرسی کا نام نہیں لیڈر وہ ہیں جن کو اللہ کے امر پر کامل یقین ہوتا ہے اور پھر وہ سب سے آگے چل کر دین کی دعوت کو گھر گھر پہنچاتے ہیں۔ 3 روزہ سمٹ سے خرم نواز گنڈا پور، گلگت بلتستان کے وزیر ہائر ایجوکیشن غلام شہزاد آغا، انجینئر محمد رفیق نجم، چودھری عرفان یوسف، ڈائریکٹر سوشل میڈیا عبدالستار منہاجین، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، محمود مسعود، ثاقب اظہر، قیصر عباس، عرفان ملک، عمر قریشی، ڈاکٹر افعان قیصر، ڈاکٹر اسد محمود خان نے بھی اظہار خیال کیا۔
تبصرہ