مٹیاری: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے محمد علی وریا، شہباز احمد لطیفی، مرید حسین وریا، اور پروفیسر علی مراد بلوچ کی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے دورۂ مٹیاری کے دوران محمد علی وریا، شہباز احمد لطیفی، مرید حسین وریا، اور پروفیسر علی مراد بلوچ کی ملاقات۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور فکری و روحانی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظمِ اعلیٰ مظہر محمود علوی، اقبال مصطفوی، حفیظ اللہ بلوچ، مشتاق احمد قائم خانی، یاسر کھوسو اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے کلام کے اردو، انگلش تراجم بھی پیش کیے گئے۔
تبصرہ