سندھ ضلع بدین: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ماتلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال اور لائبریری کا افتتاح
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ سندھ کے دوران ماتلی پہنچیں جہاں پر تحریک منہاج القرآن ذمہ داران و کارکنان اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء نے شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے نعرۂ تکبیر اور نعرۂ رسالت بلند کرتے ہوئے گل پاشی کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ بعدازاں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے لائبریری افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، اور تحریک منہاج القرآن علم و شعور کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے اس کامیاب منصوبے پر مقامی تنظیم کو مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید تعلیمی منصوبے متعارف کرانے کا عزم کیا۔
افتتاحی تقریب میں سے تحریک منہاج القرآن اور MSM کے رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں مظہر محمود علوی (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سندھ)، محمد مھٹل انصاری، مشتاق احمد قائم خانی، علی قریشی، یاسر کھوسو، حفیظ اللہ بلوچ، حافظ کاشف جمیل کمبو، حافظ محمد جمن، علامہ کامران جمیل کمبو، حافظ فضل الرحمان خاصخیلی، محمد ارشد تالپور، اسد راجپوت، غلام مصطفیٰ نھٹی، محمد عدنان میمن، راؤ مجاہد، راؤ ثاقب، بلال تاج کمبو سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک منہاج القرآن کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کو سندھ بھر میں فروغ دیا جائے گا۔ آخر میں دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔
تبصرہ