پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم اسلامک سینٹرز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کی تقاریب کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ ان کے کارکنان اور دنیا بھر میں قائم اسلامک سینٹرز میں جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس موقع پر کیک کاٹے گئے، سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، اور مقررین نے شیخ الاسلام کی تعلیم کے فروغ، اتحادِ امت، بین المسالک و بین المذاہب رواداری کے لیے انجام دی جانے والی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
مرکزی تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، انجینئررفیق نجم، جواد حامد، شہزاد رسول، پروفیسر ذوالفقار علی سمیت مرکزی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شیخ الاسلام کی صحت و درازی عمر، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سالگرہ کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کے تحت قائم مختلف اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ آغوش آرفن کیئر ہوم میں بچوں نے اپنے محبوب قائد کی سالگرہ کا جشن منایا، جہاں بچوں نے تلاوتِ قرآن اور نعت خوانی کے بعد کیک کاٹا۔
تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، کرنل(ر)
مبشر اقبال، سر مد جاوید، علی عمران، عباس نقشبندی، ظفر ارشد، الطاف حسین رندھاوا،
نوید بٹ، معظم مصطفوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں منعقدہ تقریب میں طلبہ و اساتذہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری
کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ فرید ملت ریسرچ
انسٹیٹیوٹ میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام کی تحقیقی و علمی
خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یوتھ لیگ، منہاج القرآن
ویمن لیگ، علما کونسل کے زیراہتمام بھی تقایب منعقد کی گئیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھی
سالگرہ کی تقریبات بھرپور جوش و خروش سے منائی گئیں۔
برطانیہ، یورپ، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، ہانگ کانگ اور ملائیشیا میں قائم منہاج القرآن کے مراکز میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یورپ کے مختلف ممالک میں منہاج القرآن کے مراکز میں خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی اور فکری خدمات کو سراہا گیا۔
نیویارک، شکاگو، ہیوسٹن، آسٹریلیا اور جاپان میں کارکنوں نے خصوصی دعائیہ محافل منعقد کیں، جبکہ ہانگ کانگ اور ملائیشیا میں بھی کیک کاٹے گئے اور قائد تحریک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی اور اصلاحی جدوجہد امتِ مسلمہ کے اتحاد اور نئی نسل کی فکری و روحانی تربیت میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
تبصرہ