پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شکرگڑھ میں درسِ عرفان القرآن کے بڑے اجتماع سے خطاب، ہزاروں افراد کی شرکت

مورخہ: 17 مارچ 2025ء

Dr Hussain-Qadri Address Dars Irfan-ul-Quran in shakargarh

شکرگڑھ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج گراؤنڈ میں منعقدہ پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی آخری نشست میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے "عبادت کا حقیقی تصور" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کیا۔

اس روحانی، علمی و فکری نشست میں علمائے کرام، مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان، اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عبادت کے حقیقی تصور کو اجاگر کرتے ہوئے ایمان، عقیدہ اور اعمالِ صالحہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیکی صرف رسمی عبادات تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ زندگی کے تمام پہلوؤں تک وسیع ہے۔ حقیقی نیکی وہ ہے جس میں صحتِ عقیدہ، محبتِ الٰہی، محبتِ رسول ﷺ اور اخلاقی و سماجی رویوں کی درستی شامل ہو۔ اگر عقیدہ درست نہ ہو تو اعمال کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی۔

انہوں نے قرآن کی روشنی میں وضاحت کی کہ اللہ کی محبت میں اپنا مال خرچ کرنا، رشتہ داروں، یتیموں اور مساکین کی مدد کرنا، اور روزمرہ کے معاملات میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کو مدنظر رکھنا ہی عبادت کی روح ہے۔ اسی طرح، والدین کی عزت، صلہ رحمی، سچائی، عدل، دیانت داری، اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا بھی عبادت کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درسِ عرفان القرآن جیسے اجتماعات کے ذریعے لوگوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں زندگی گزارنے کی عملی راہ دکھائی جاتی ہے تاکہ وہ محبتِ الٰہی اور محبتِ رسول ﷺ کے تقاضوں کو سمجھ سکیں۔ منہاج القرآن کا مشن صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ فکری، روحانی اور اخلاقی تربیت کے ذریعے ایک پرامن اور صالح معاشرے کی تشکیل کی جدوجہد کرنا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے عبادت اور سماجی معاملات کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحتِ اعمال کا تعلق لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے ہے۔ نماز ہی عبادت نہیں بلکہ زندگی کے آداب بھی عبادت کا حصہ ہیں۔ دین کو اللہ کے کلام سے سمجھنا چاہیے اور زندگی کے تمام اعمال کو دین کے مطابق گزارنا ہی حقیقی عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو بھائیوں میں صلح کروانا، نیکی اور تقویٰ میں تعاون کرنا عبادت ہے، جبکہ گناہ میں تعاون منع ہے۔ والدین کی نافرمانی، دوسروں کا مذاق اڑانے اور سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے سے بچنے کی ہدایت بھی دی۔ یہ پیغام قرآن کا ہے اور یہی پیغام منہاج القرآن کا ہے۔

آخر میں، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز شکرگڑھ کے ذمہ داران و کارکنان کو پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن، خصوصاً آخری نشست کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا فرمائی۔

تبصرہ

Top