پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارتی تمغہ یافتہ نامور خطاط رشید بٹ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات

Dr Hassan Qadri meeting calligrapher Rasheed butt at his residence

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی خطاط رشید بٹ کی خصوصی دعوت پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ روز ان کی اسلام آباد رہائش گاہ میں موجود خطاطی کی گیلری کا وزٹ کیا۔ قرآنی آیات اوراحادیث نبوی پر مبنی ان کی خطاطی کے فن پارے دیکھے۔ رشید بٹ کی خطاطی کی دنیا بھر میں نمائشیں ہوچکی ہیں۔ ان کی خطاطی کے بہت سے شاہکار دنیا کے مختلف عجائب گھروں، نجی مجموعوں اور مکہ گیٹ سعودی عرب سمیت بہت سی یادگاروں میں موجود ہیں۔ حکومت پاکستان کی طرف سے بیس سے زیادہ سربراہان مملکت کو رشید بٹ کے خطاطی کے نمونے تحفتاً پیش کئے جا چکے ہیں۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن اور بعض تعلیمی اداروں میں خطاطی سکھاتے بھی رہے ہیں اور خطاطی کے عالمی مقابلوں میں منصف کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ خطاطی کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1988ء کو دارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فن خطاطی میں ان کی خدمات گرانقدر ہیں اور خطاطی کے میدان میں اپنے سفر کا آغاز کرنے والی نوجوان نسل کیلئے وہ ایک ادارے کا درجہ رکھتے ہیں۔

دورانِ ملاقات اُنہوں نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی و ملی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد سلیم اور قاضی فیض الاسلام بھی چیئرمین سپریم کونسل کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ

Top