چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا فکری نشست سے خطاب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا فکری نشست سے خطاب، فکری نشست سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے "دعوت دین اور داعی کی ذمہ داری" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعی کی حیثیت سے دعوت دین کا فریضہ انجام دینا پیغمبرانہ صفت ہے، اللہ رب العزت نے اپنے پیغمبروں کو داعی کے منصب جلیلہ کے ساتھ مبعوث فرمایا۔ دعوت دین کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے داعی کی تربیت ناگزیر ہے، داعی تیار کرنا منہاج القرآن کے مصطفوی مشن کی اولین زمہ داریوں میں سے ایک اہم ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہر معلم ہر مبلغ اور ہر مدرس داعی نہیں ہوتا انھوں نے نظامت دعوت و تربیت کو ہدایت کی کہ دعوت دین کے منقسم کام کو یکجا کیا جائے اور اس ضمن میں ایک جامع نصاب تیار کیا جائے۔ فکری نشست میں نائب ناظمین اعلیٰ، نظامت دعوت و تربیت کے ڈائریکٹرز، علماء کونسل، نظامت ای پی ڈی، ویمن لیگ، یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔

















تبصرہ