صدر منہاج القرآن وکٹوریا محسن شفیق کے والد محمد شفیق قریشی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قل شریف کا انعقاد

مرحوم محمد شفیق قریشی (والدِ محترم محسن شفیق، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا، آسٹریلیا) کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قل شریف کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نظامتِ امورِ خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ، محترم جی ایم ملک صاحب کی قیادت میں خصوصی شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری سید خالد حمید کاظمی نے حاصل کی۔ بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت محترم شکیل احمد طاہر (ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ) اور محترم حافظ خرم شہزاد (ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ) نے حاصل کی۔
اس روحانی اجتماع میں مرکزی ناظمِ دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس قادری نے "والدین کی عظمت اور اُن کے حقوق" کے موضوع پر نہایت پُرمغز اور دل کو چھو لینے والا خطاب فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا مظہر ہیں اور ان کی خدمت ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔
قُل خوانی میں منہاج القرآن کے کارکنان، وابستگان، اہلِ علاقہ، اور مرحوم کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔















تبصرہ