پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریکِ منہاج القرآن قصور کے زیرِاہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت اور خطاب

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریکِ منہاج القرآن قصور کے زیرِاہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت اور خطاب، ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ محمد ادریس قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے رہنما فیض عالم قادری اور مقامی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے تنظیمی خدمات اور مسلسل جدوجہد پر ذمہ داران اور کارکنان کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ دعوت و خدمتِ دین کوئی معمولی عمل نہیں، بلکہ یہ وہ نعمت ہے جو نصیب والوں کو ملتی ہے۔ اس مشن کا حصہ بننا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خصوصی توفیق اور عطا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا مقصد صرف تنظیم سازی نہیں، بلکہ ایک ایسی فکری اور روحانی تحریک قائم رکھنا ہے جو معاشرے میں علم، اخلاق، امن اور کردار کی روشنی پیدا کرے۔ ہماری دعوت صرف الفاظ تک محدود نہیں بلکہ کردار، عمل اور خدمت کا پیغام ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق ہر علاقے میں مراکزِ علم، تربیت اور خدمت کا قیام یقینی بنایا جائے، تاکہ آنے والی نسلیں علم و عرفان، اخلاق اور اعتدال پر مبنی دینی تربیت سے آراستہ ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اخلاص، حکمت، نظم و ضبط اور حسنِ اخلاق کے ساتھ مشن کا پیغام ہر دروازے تک پہنچائیں اور اپنی ذات کو تحریک کے پیغام اور مقصد کا عملی نمونہ بنائیں۔ آخر میں انہوں نے کارکنان کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔















تبصرہ