منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے صدارت کی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دعوتِ دین کے جاری و نئے پراجیکٹس، سکالرز کے تربیتی کورسز، 25 ہزار مراکزِ علم کے قیام اور ویژن 2035 سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے رفقائے کار کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے متعارف کردہ سات کتب پر مشتمل نصاب کو وسیع پیمانے پر عام کرنے کے لیے تمام تنظیمات اور ذمہ داران مؤثر کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں وطنِ عزیز میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔
اراکینِ اجلاس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نئی شائع ہونے والی علمی و تحقیقی میدان میں مؤثر تصانیف پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں کرنل (ر) خالد جاوید کو قائمہ کمیٹی کا نیا رکن منتخب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک سے وابستہ ہر فرد داعی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہے۔ دعوتِ دین کے فروغ کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت اور ہم سب کی دینی و تنظیمی ذمہ داری ہے۔
اجلاس میں ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمینِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادیس، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد فاروق رانا، عبدالرحمان ملک، کرنل (ر) خالد جاوید اور فیصل مشہدی نے شرکت کی، جبکہ سردار شاکر خان مزاری، سید علی عباس بخاری اور بلال اپل اجلاس میں آن لائن شریک تھے۔












تبصرہ