حَیَّ عَلَی الْفَلاح اسلامی لرننگ کورسز ویب سائٹ کی لانچنگ اور ایوارڈز ڈسٹری بیوشن کی تقریب، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت

hayya alal falah learning courses Website launch awards ceremony

حَیَّ عَلَی الْفَلاح اسلامی لرننگ کورسز کی ویب سائٹ www.alfalahcourses.com کی لانچنگ اور ایوارڈز ڈسٹری بیوشن تقریب مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ تقریب کا مقصد جدید ڈیجیٹل ذرائع سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علمی و اصلاحی پیغام کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم Alfalah Website کا افتتاح اور حَیَّ عَلَی الْفَلاح اسلامی لرننگ کورسز کے منتظمین میں ایوارڈز کی تقسیم تھا۔

حَیَّ عَلَی الْفَلاح تعلیمی منصوبے کی بنیاد 2020 میں رکھی گئی تھی، جس کا مقصد مستند اسلامی تعلیم کو جدید ذرائع کے ذریعے عام کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کے طلبہ قرآن و سنت کے علم تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔ اس پلیٹ فارم سے منظم لیکچرز، نوٹس، MCQs، اسائنمنٹس اور اسسمنٹ شامل ہیں۔ حَیَّ عَلَی الْفَلاح کے طلبہ براہِ راست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات سے استفادہ کرتے ہیں، تمام کورسز مکمل طور پر مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ موجودہ دور میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کو ڈیجیٹل دنیا کے ذریعے عام کرنا نہایت اہم اور وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حَیَّ عَلَی الْفَلاح کے انتظامی ارکان اور تمام اساتذہ و رضاکاروں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا یہ پراجیکٹ اسلام کے امن، علم، کردار سازی اور روحانی ترقی کے پیغام کو دنیا کے ہر گھر تک پہنچانے کے عظیم مشن کی عملی تعبیر ہے۔

تقریب میں حَیَّ عَلَی الْفَلاح کورسز کی انتظامی ٹیم، معلمین، بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور معاونین کو اعزازات سے نوازا گیا۔ شرکاء نے ڈیجیٹل اسلامی تعلیم کے اس جدید ماڈل کو عالمی سطح پر علمِ دین کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

تقریب میں ناظمِ آعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ طاہر شکیل، راجہ زاہد محمود قادری، سید امجد علی شاہ، فیض عالم، میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی، میاں عبد القادر، مشتاق علی خان سہروردی، وقاص مصطفوی، طلحہٰ میر، وقاص مصطفوی، صباح جبین اور احمد محی الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

Top