پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام منعقدہ سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات میں شرکت و خطاب

Dr Hassan Qadri Attends Annual Prize Distribution Ceremony under Nizam ul Madris

نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل و چیئرمین بورڈ آف گورنرز نظام المدارس پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ آج جتنے بھی جھگڑے ہیں وہ آدابِ اختلاف کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہیں۔ اختلاف اس وقت رحمت بن جاتا ہے جب اس کے آداب ملحوظ رکھے جائیں۔ اہل علم کا یہ شیوہ ہے کہ وہ اپنا نقطہ نظر ایک سلیقے اور قرینے کے ساتھ پیش کرتے ہیں اور ہمیشہ عاجزی اختیار کرتے ہیں۔ اُمت کو متحدکرنا، علمی کلچرکا احیاء کرنا اور سوسائٹی میں امن اور محبت کی فضا پیدا کرنا یہ علماء کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اختلاف دشمنی بن جاتا ہے توپھر سوسائٹی میں انتشار اور تفریق جنم لیتی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یقیناً یہی طلباء عملی زندگی میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کے مطابق اپنا سماجی و معاشرتی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علم کا سفر آخری سانس تک جاری رہتا ہے، ایک سچا عالم وہی ہے جو ہر روز سیکھے اور تربیت کے مرحلے سے خود بھی گزرے اور اپنے شاگردوں کو بھی اس کارخیر کا حصہ بنائے۔ علم میں سب سے بڑی معرفت عاجزی اور احتیاط اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور سلف صالحین نے مختلف امور پر علمی اختلاف کے باوجود وحدت، تہذیب، وسیع القلبی اور باہمی احترام کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی مبارک زندگی علم، تربیت، اخلاق اور روحانیت کا کامل منہج ہے۔ انہوں نے نظام المدارس پاکستان کو مدارس دینیہ کو ایک نئے علمی، تربیتی، ماحول سے ہم آہنگ کرنے اور وطن عزیز میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی کاوشوں پر مبارکباد دی۔

صدر نظام المدارس پاکستان مفتی غلام اصغر صدیقی، ڈپٹی چیئرمین بودڑ آف گورنرز نظام المدرس پاکستان خرم نواز گنڈ اپور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری، صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب الحکمہ علامہ آغا سید جواد نقوی، ناظم اعلیٰ رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان ڈاکٹر علامہ عطاء الرحمان، صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان علامہ مفتی محمد زبیر فہیم، سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسین آباد شریف سرگودھا پیر سید علی حسنین شاہ، ناظم اعلیٰ مجمع العلوم الاسلامیہ پنجاب علامہ سید فہیم الحسن تھانوی، چیئرمین وفاق المدرس الرضویہ پاکستان ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، ڈائریکٹر ڈی جی آر ای پنجاب لاہور محمد فیصل شہزاد اعوان، ناظم اعلیٰ جامعہ غوث العلوم سمن آباد سابق پرنسپل جامعہ ہجویریہ داتا دربار لاہور علامہ بدر الزماں قادری، پرنسپل جامعہ نوریہ رضویہ للبنات و ممبر بورڈ آف گورنرز نظام المدارس پاکستان پروفیسر سیدہ اختر کلثوم، ناظم بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن مولانا ندیم شمس، ایچ او ڈی شعبہ اسلامیات منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر شبیر احمد جامی، اسلامک سنٹر سڈنی آسٹریلیا مولانا نظام الحق تھانوی، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ اشفاق چشتی، محمد جواد حامد، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، کرنل ر خالد جاوید، شعیب طاہر، محمد عباس نقشبندی، آفتاب خان قادری، ونگ کمانڈر ر عبدالغفار، شیخ فرحان عزیز، حافظ وقار علی، رانا وحید شہزاد، عابدہ پروین، علامہ محمد ساجد البرہانی سمیت علماء و اساتذہ مدارس اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

Top