شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ممتاز عالم دین مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (5 جنوری 2026) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست اعلیٰ و سابق مہتمم ممتاز عالمِ دین مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی ساری زندگی تعلیم و تعلم اور خدمت دین میں بسر ہوئی۔ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی رحلت سے پاکستان ایک عظیم مدبّر، مخلص اور صاحبِ علم دینی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی علمی، دینی اور تعلیمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔
ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے شیخ الاسلام نے سوگوار خاندان اور ان کے تلامذہ اور ادارہ ھذا کے جملہ ذمہ داران سے دلی تعزیت کا اظہار اور صبر جمیل کی دعا کی ہے۔









تبصرہ