لاہور: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ناظر بٹ مرحوم کی نمازِ جنازہ پڑھائی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ایڈیشنل ڈائریکٹر منہاج ڈویلپمنٹ کونسل اور سابق صدر منہاج القرآن لاہور (پی پی 150/174) نوید بٹ اور نجیب بٹ کے والد ناظر بٹ مرحوم کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ عیدگاہ، چوبرجی لاہور میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کی مرکزی و مقامی قیادت، کارکنان، اہلِ علاقہ اور مرحوم کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کاشف انور سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، الطاف رندھاوا، حافظ غلام فرید، حاجی اسحٰق، شہزاد رسول، علامہ عباس نقشبندی، قاضی فیض الاسلام، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، راشد چودھری ایڈووکیٹ، ثاقب بھٹی، سید خالد حمید کاظمی سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔














تبصرہ