ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی وفد کے ہمراہ مظہر محمود علوی کے بہنوئی کے انتقال پر پسماندگان اظہارِ تعزیت

ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے اشتیاق حنیف مغل کے ہمراہ مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن مظہر محمود علوی، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل ضلع راولپنڈی علامہ اشتیاق احمد علوی اور صدر تحریک منہاج القرآن ضلع مری امتیاز احمد علوی کے بہنوئی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پر واقع مرحوم کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان ملک حسیب الرحمان اعوان اور حافظ نقیب الرحمن سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اور بعد ازاں مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔











تبصرہ