غزہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل

غزہ کے متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے تحریک منہاج القرآن کی ’’غزہ کانفرنس‘‘ کل (مورخہ 25 جنوری بروز اتوار) ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوگی مہمان خصوصی فلسطینی سفیر جیسر احمد ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد غزہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔ قومی سطح کی سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین فلاحی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں، تاجر اور وکلاء، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات کانفرنس میں شرکت کرکے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے اجتماعی لائحہ عمل تشکیل دیں گی، پرویز الٰہی، مشاہد حسین، قاضی حسین احمد، مولانا فضل الرحمٰن، راجہ ظفرالحق، اعجاز الحق، نواب زادہ منصور علی خان، ہمایوں اختر خان، علامہ ساجد میر، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فاروق ستار، اسفند یار ولی، احسان وائیں، جاوید ہاشمی، چوہدری نثار علی، ذوالفقار کھوسہ، مولانا سمیع الحق، ساجد نقوی، ابتسام الٰہی ظہیر، آفتاب شیر پاؤ، ایس ایم ظفر، نواب زادہ منصور احمد خان، سردار آصف احمد علی، حامد ناصر چٹھہ، چوہدری اعتزاز احسن، اسلم بیگ، راجہ ظفراللہ حق، چوہدری شجاعت حسین، امین فہیم، زبیر احد ظہیر، کامل علی آغا، مہناز رفیع، ڈاکٹر اسرار احمد، حمید الدین اور دیگر قائدین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ ان کے علاوہ وکلاء، تاجر، اساتذہ اور صحافتی تنظیمات شرکت کریں گی۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض اور جی ایم ملک نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جہانگیر بدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’غزہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ’’غزہ کانفرنس‘‘ میں قومی سطح کے قائدین غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی عملی مدد کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔ اس احسن اقدام پر انہوں نے تحریک منہاج کے قائدین کو مبارکباد دی۔

’’غزہ کانفرنس‘‘ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے نائب ناظم اعلیٰ نے اجلاس بلایا جس میں کمیٹیوں نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بعض پہلوؤں پر ضروری ہدایات دیں۔

تبصرہ

Top