تحریک منہاج القرآن کی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید کو مبارکباد

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی قائدین نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایشیاء کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ میانمر میں ہونے والے انڈر 18 یوتھ ایشیاء کپ میں پاکستان نے فائنل میں ملائیشیا کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔ اس فتح کے بعد قومی ٹیم نے آئندہ سال سنگا پور میں ہونے والے سمر یوتھ اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم اجتماعات جواد حامد، ناظم پنجاب ساجد محمود بھٹی، منہاج یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی، نائب ناظم اجتماعات شہزاد رسول قادری، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر اور دیگر مرکزی قائدین نے جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید کو شاندار فتح پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

خواجہ جنید تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر بھی ہیں۔ مرکزی قائدین نے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ اس فتح سے ملک میں قومی کھیل کو دوبارہ عروج ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ جنید کی کوچنگ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم روز بروز فتوحات کی طرف گامزن ہے۔ مرکزی قائدین نے پاکستان سینئر و جونئیر ہاکی ٹیموں کی فتوحات کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

Top