تحریک منہاج القرآن کے وفد کی گارڈ گروپ کے وائس چیئرمین شہریار علی ملک سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تمویلات (Directorate Resources & Development) کے وفد نے 9 جنوری 2010ء بروز ہفتہ گارڈ گروپ کے وائس چیئرمین و سینئر ایگزیکٹو سلیز مارکینگ اینڈ ایکسپورٹس شہریار علی ملک سے ان کے آفس وحدت روڈ لاہور میں ملاقات کی، ڈائریکٹر شاہد لطیف قادری، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ الرحمن خان اور محمد بشیر طاہر وفد میں شامل تھے۔

وفد نے شہریار ملک کو تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد اور پوری دنیا میں شیخ الاسلام کی عملی، روحانی اور سماجی خدمات خصوصاً امن کے حوالے سے کاوشوں سے آگاہ کیا جسے انہوں نے بہت سراہا۔ تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات اور یہاں دین مبین کے حوالے سے ہونے والی عظیم خدمات کا تذکرہ سن کر شہریار علی ملک نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کی خواہش کا اظہار کیا۔

وہ 13 جنوری بروز بدھ 00 : 12 بجے دوپہر ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔

تبصرہ

Top