منہاج القرآن ویمن لیگ کی نومبر 2009ء کی سرگرمیاں

رینالہ خورد

مورخہ یکم نومبر 2009ء رینالہ خورد کی مسجد میں درس قرآن منعقد کیا گیا جس میں مرکز کی جانب سے ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور شمائلہ عباس مرکزی نائب ناظمہ دعوت نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں تقریباً 50 خواتین نے شرکت کی۔

شمائلہ عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دین کی خدمت کرنا محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا اور ہمارا اولین فریضہ بھی ہے اور ہمیں زندگی کے امتحان میں کامیابی کے لئے ایک ایک لمحہ کو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنا ہے۔ نہ صرف محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے بلکہ یہ دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی و فلاح کا ذریعہ بھی ہے۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔

چکوال

مورخہ 5 نومبر 2009ء شمائلہ عباس مرکزی نائب ناظمہ دعوت نے چکوال میں چہلم کے موقع پر فکر آخرت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر لمحہ اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہئے اور اپنے اعمال اور احوال کو سنوار کر آج کے اس پرفتن دور میں امہات المومنین اور صحابیات کے کردار کو اپنانا ہوگا۔

سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ اور ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ نے ویمن لیگ چکوال کے ساتھ تنظیمی میٹنگ میں شرکت کی۔ جس میں انہوں نے تحصیلی تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ورکنگ پلان 10-2009 اور Vision 2012 کی ترجیحات اور اہداف بیان کئے اور تنظیمی مسائل کو حل کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے پڑھی لکھی مؤثر خواتین کی تحصیلی باڈی میں شامل کرکے تنظیم مکمل کی۔ انہیں ان کی ذمہ داریوں اور ورکنگ سے آگاہ کیا۔ آخر میں سوال و جواب نشست ہوئی جس کے مرکزی ناظمہ اور نائب ناظمہ نے تسلی بخش جوابات دیئے۔

علی پور چٹھہ

علی پور چٹھہ میں تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیلی کارکنان اور منہاج ماڈل سکول کے اساتذہ نے شرکت کی۔ منہاج ماڈل سکول احمد نگر کی طالبات نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میٹنگ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

مرکزی ناظمہ ویمن لیگ سمیرا رفاقت نے تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو قائد کی فکر دوسرے لوگوں تک پہنچانی ہے اور آقا علیہ الصلوۃ و السلام کے مشن کے فروغ کے لئے ہراول دستہ بنانا ہے۔ مزید انہوں نے ورکنگ پلان کے مطابق ٹارگٹس کو حاصل کرنے کے لئے بریفنگ دی اور تنظیمی مسائل کو حل کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے تنظیم نو کی گئی اور تحصیلی باڈی میں کچھ نئی اور مؤثر خواتین کو شامل کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔

وزیر آباد

مورخہ 12 نومبر 2009ء وزیرآباد میں تنظیمی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 30 تحصیلوں سے کارکنان نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

مرکزی ناظمہ ویمن لیگ سمیرا رفاقت نے تمام ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ورکنگ پلان کی ترجیحات اور اہداف بیان کئے۔ مزید انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری اور قائد سے محبت ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ باہمی تعاون، ڈسپلن، باہمی مشاورت اور اطاعت امیر کے اصولوں پر پابند رہیں اور مرکز کی طرف سے آنے والی ہدایات کو اپنائیں، اسی طریقے سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے انہوں نے ماہانہ میٹنگ پر زور دیا۔

مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ ساجدہ صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افرادی قوت میں اضافہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اگر ہم شیخ الاسلام کی آواز اور پیغام کو گھر گھر میں پہنچا دیں۔ مزید انہوں نے حلقہ درود کی فعالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ جات درود سے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت کے ساتھ تحریکی مقاصد بھی حاصل ہونے چاہئیں۔ بعد ازاں تنظیم نو بھی کی گئی۔

ہارون آباد، چشتیاں

مورخہ 21 نومبر ہارون آباد اور چشتیاں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیلی باڈی کے علاوہ تمام ذمہ داران، کارکنان اور مؤثر طبقے سے خواتین نے شرکت کی۔ مرکز کی جانب سے مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فاطمہ مشہدی، ساجدہ صادق اور عائشہ حسنین نے خصوصی شرکت کی۔ فاطمہ مشہدی نے ہارون آباد اور چشتیاں تنظیم کو کنونشن منعقد کرنے پر خصوصی مبارکباد دی اور شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہمیں اپنے محبوب دین کی خدمت کے لئے منتخب فرمایا ہے، لہذا ہمیں یہ کام صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا اور خوشنودی کے لئے کرنا چاہئے۔ مزید انہوں نے تحریک کے مقاصد بیان کئے۔

ساجدہ صادق نے ورکنگ پلان کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ تنظیم اور ٹیم ورکنگ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر کارکنان متحد ہوکر منظم طریقے سے جدوجہد کریں تو ٹارگٹس کا حصول بہت آسان اور یقینی ہوجائے گا۔

عائشہ حسنین نے مقصد دعوت و تبلیغ حق پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مزید انہوں نے حلقہ درود اور حلقہ عرفان القرآن کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔ ورکرز کنونشن کا اختتا م دعائیہ کلمات پر ہوا۔

تبصرہ

Top