منہاج یونیورسٹی میں ہفتہ تقریبات 2010ء کا آغاز (مقابلہ حسن قرات و عربی تقریر)

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سالانہ ہفتہ تقریبات کا آغاز 8 فروری 2010ء کو ہوا۔ افتتاحی روز مقابلہ حسن قرات کے علاوہ عربی تقریری مقابلہ بھی ہوا۔ ان تقریبات کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے، جس کا انعقاد منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج ‘‘ نے کیا ہے۔ سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ’’ہفتہ تقریبات‘‘ میں ملک بھرکے کالجز، یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں سے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

ہفتہ تقریبات کے پہلے روز مقابلہ حسن قرات و مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’الارھاب و علاجہ (دہشت گردی اور اس کا حل)‘‘ ہوا، جس کی صدارت مفتی پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی نامور دانش و محقق اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل آغائی ڈاکٹر عباس فاموری تھے۔ پیر سید علی حیدر الگیلانی البغدادی (دربار عالیہ پیر پٹھان جھنگ)، محمدگل حسین (دائریکٹر جی ایم آئی سعودی عربیہ)، جی ایم ملک (ڈائریکٹر فارن افیئرز تحریک منہاج القرآن)، سہیل احمد رضا (ڈائریکٹر بین المذاہب تعلقات تحریک منہاج القرآن) بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ کالج آف شریعہ کے وائس پرنسپل ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری، پرو فیسر محمد نواز ظفر (شیخ اللغہ والادب)، نگران بزم منہاج پروفیسر عبدالقدوس درانی، ممتاز الحسن باروی، صاحبزادہ عتیق احمد حیدر، رانا محمد اکرم قادری، غلام مجتبیٰ طاہر، صابر حسین نقشبندی، ظفر اقبال، مراد علی دانش اور محمد کاشف بھٹی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری حسنین فرید نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری انصر علی قادری نے پڑھی۔ پہلے روز دونوں مقابلہ جات میں 100 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مقابلہ حسن قرات میں جیوری کے فرائض قاری غلام مصطفیٰ، قاری اللہ بخش نقشبندی اور قاری خالد عثمان علوی نے سرانجام دیئے۔ مقابلہ عربی تقریر میں جیوری کے فرائض ڈاکٹر انوار الحسن، ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری اور سید افتخار الحسن شاہ نے سرانجام دیئے۔ مقابلہ حسن قرات میں قاری سہیل نعیمی (النعیمیہ قرات اکیڈمی اسلام آباد)، قاری خالد حمید کاظمی (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور) اور قاریہ دل آویز (مدینہ قرات اکیڈمی) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلہ عربی تقریر میں حافظ سلمان (پنجاب یونیورسٹی) نے پہلی حافظ نصیر الدین چشتی (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور) نے دوسری اور اظہا رالحق (نوریہ رضویہ فیصل آباد) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آغائی ڈاکٹر عباس فاموری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عربی زبان جامع زبان ہے اور اس کی گرائمر بھی جامع ہے۔ قرآن انسان کی روح کی پاکیزگی اور اس کو گمراہی سے بچانے کے لیے نازل ہوا۔ آج قرآن کی تعلیمات کو عملی طور پر عام کرنے کی ضرورت ہے۔ منہاج القرآن اس فہم کو عام کر رہا ہے اور مقابلہ حسن قرات بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔

ڈائریکٹر جی ایم آئی سعودی عریبہ محمد گل حسین نے کہا کہ اسلام نے قتل اور زیادتی کو حرام قرار دیا ہے۔ اسلام نے سزائیں اس لیے رکھی ہیں کہ اس میں انسانیت کے لیے امن ہے۔ اسلام محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا، جس نے ایک انسان کو زندہ کیا گویا اس نے پوری انسانیت کو زندہ رکھا۔

ڈائریکٹر فارن افیئرز تحریک منہاج القرآن جی ایم ملک نے کہا کہ کوئی بھی ملک تعلیم کے میدان میں ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس شعور کو بیدار کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تعلیمی منصوبہ جات شروع کیے جس میں 572سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ آج وہ علم کے ذریعے امن عام کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

نگران بزم منہاج پروفیسر عبدالقدوس درانی نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد اسلام کے پیغام امن و آشتی کو عام کرنا ہے۔ آخر پر صدر بزم منہاج حافظ شکیل اکرم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی انتظامیہ میں جنرل سیکرٹری بزم منہاج حافظ فرخ سوار، صدر میڈیا کمیٹی واحد نعیم مغل، مدثر محی الدین، محسن کمال، واجد نعیم مغل، حافظ محبوب عالم سعیدی، سعید خان، یامین مصطفوی، عاصم الیاس، ذوالقرنین نواز اور حافظ نصیر الدین چشتی، عمیر وقاص، محمد منہاج الدین، نفیس علی، نفیس الحسن، مظہر علی شاہ اور باڈی بزم منہاج شامل تھی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض سید حیدر علی بخاری اور عدنان وحید قاسمی نے ادا کیے۔

رپورٹ : واحد نعیم مغل (صدر میڈیا کمیٹی)
معاون : عاصم الیاس

تبصرہ

Top