ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کی تقریب رونمائی سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Hadith Encyclopedia of Dr Tahir ul Qadri launching Ceremony in Peshawar

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کی رونمائی کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل کا نام ہے، ولادت پاک کے ماہ مبارک میں آپ ﷺ کی سنتوں کو زندہ کرنا اور فرامین مقدسہ کی ترویج و اشاعت کے لئے خدمت انجام دینا سیرت النبی ﷺ کے فروغ کا ایک احسن اور مقبول عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کی قابل ستائش اور قابل تقلید خدمت ہے ہم اللہ رب العزت کے حضور اس خدمت کی قبولیت اور مقبولیت کے لیے بصد عجز و نیاز دعا کرتے ہیں۔ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کا مطالعہ موجودہ اور آئندہ نسلوں اور اہل علم حضرات کے قلوب و اذہان کو معانی و معارف کے ایک نئے جہان سے روشناس کروائے گا۔ اللہ تعالیٰ کا کروڑ ہا شکر ہے کہ علماء کرام اور علوم الاسلامیہ کے اساتذہ کی طرف سے اس انسائیکلوپیڈیا کی پرجوش انداز میں پذیرائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز گزشتہ 8 سو سال کی آئمہ و محدثین کی تصانیف کے مطالعہ کا نچوڑ ہے، اللہ رب العزت کا حکم ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرو، رسول اللہ ﷺ کی اطاعت ان کے فرامین مبارکہ کی اتباع و متابعت اور ان کا فروغ ہے، علم حدیث کے بغیر دین مصطفیٰ ﷺ کی جامعیت کے ساتھ درست تفہیم ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند ذہن علم حدیث کی ثقاہت پر انگلی اٹھا کر شکوک و شبہات کو جنم دے کر نئی نسل کے ذہنوں کو پراگندہ کر رہے تھے حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا پیڈیا آف حدیث سٹڈیز کے ذریعے شر پسندی کا دروازہ بند کر دیا ہے۔

تقریب سے ڈاکٹر صدیق علی چشتی مہتمم جامعہ غوثیہ معینیہ پشاور و اسسٹنٹ پروفیسر اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، مقصود احمد سلفی نائب صدر متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان، سعید حسین القادری آستانہ عالیہ ڈاک اسمعیل خیل نوشہرہ، شاعرہ و ادیبہ بشری فرخ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر مرکزی ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، پیر سید مجاہد حسین شاہ کاظمی صدر منہاج علماء کونسل ہزارہ ڈویژن، مفتی عثمان باچہ مدرس جامعہ غوثیہ معینیہ پشاور، مولانا شعیب خان ناظم اعلیٰ اتحاد المدارس خیبرپختونخوا، مفتی عسکر خان سعید صوبائی صدر نظام المدارس خیبرپختونخوا، صاحبزادہ منیب احمد آستانہ عالیہ پیر سباق شریف و صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا، مسز روبینہ معین نگران منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا، حامد اشتیاق، احمد سیاب جنیدی، قاری سید روح اللہ شاہ، علامہ اشفاق چشتی، راجہ زاہد محمود نے شرکت اور اظہار خیال کیا۔

Dr Hassan Qadri addressing Hadith Encyclopedia of Dr Tahir ul Qadri launching Ceremony in Peshawar

Hadith Encyclopedia of Dr Tahir ul Qadri launching Ceremony in Peshawar

تبصرہ

Top