کوئٹہ: محفل ذکرو نعت بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام محفل ذکرو نعت کا پروگرام 9 محرم الحرام بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد حاجی محمد ایوب کے گھر کیا گیا، جس میں کوئٹہ کے نامور نعت خوانوں نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت امیر تحریک کوئٹہ صاحبزادہ خالد الرؤف القادری نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت ملک محمد ارشد نے حاصل کی، جبکہ نعت خوانوں میں محمد اعظم چشتی، محمد رضاء المصطفٰی، عبدالحمید، محمد جمیل قادری، عبدالغفار، محمد رفیق مدنی، اورنگ زیب وڑائچ (ناظم مالیات) نے خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت بحضور سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کیں۔
تحریک منہاج القرآن کے عہدیدران میں محمد اعجاز (نائب امیرکوئٹہ )، محمد عارف مینگل (ڈویژنل کوآرڈینٹر)، صفدر اقبال (ناظم کوئٹہ) اورنگ زیب وڑائچ (ناظم مالیات)، شاہداقبال (ناظم دعوت)، محمد ندیم طاہر (ناظم تربیت) اور عطاءاللہ بلوچ (یوتھ لیگ کوآرڈینٹر) نے بھی شرکت کی۔ امیر تحریک نے دعائیہ کلمات ادا کیے اور پروگرام کے آخر پر لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک کوئٹہ)
تبصرہ