چاغی: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس، آئندہ حکمت عملی پر غور

تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مشترکہ اجلاس تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی دفتر میں 22 نومبر 2015 ہوا جس میں مختلف علاقائی تنظیموں کی تشکیل اور حلقاتِ درود کے قیام سمیت آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

پاکستان عوامی تحریک ضلع چاغی کے صدر میر میکائیل نے اجلاس کو پاکستان عوامی تحریک کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک نے پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ آٹھ (8) نکاتی ایجنڈا پر اتحاد تشکیل دیا ہے۔ جس کے این اے 260 اور پی بی39 میں دونوں جماعتیں مشترکہ سیاسی جدوجہد پر رضامند ہیں۔ دونوں جماعتیں علاقہ کے درینہ مسائل جیسے بجی، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج کا پروگرام تشکیل دے رہی ہیں۔

اجلاس کے تمام شرکاء نے پاکستان عوامی تحریک کی کارکردگی اور میر میکائیل کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل دالبدین کی تنظیم سازی ہوئی جس میں مہراللہ نوتیزئی کو صدر، یاسر ارمان کو نائب صدر اور سردار یاسر کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء نے پاکستان عوامی تحریک تحصیل چاہ گئے کی تنظیم سازی کرتے ہوئے شبیر جان سنجرانی کو صدر اور ببرک خان کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں تفویض کیں۔

تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی امیر محمد اشرف نوتیزئی نے حلقاتِ درود کی بحالی پر زور دیتے ہوئے تمام فورمز کے عہدیداران کو پابند کیا کہ وہ اولین فرصت میں مرکزی گوشہ درود میں حاضری دیں تاکہ اس کی برکت سے مستفید ہوں۔ اجلاس میں علاقائی مساجد میں حلقاتِ درود کے قیام کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے تحریک منہاج القرآن ضلع چاغی کی نئی تنظیم کی توثیق کی جس کے مطابق محمد اشرف نوتیزئی ضلعی امیر، مولا بخش محمدزئی نائب امیر، محمد نذیر ایجباڑی ناظم، خیر بخش نوتیزئی نائب ناظم، اسداللہ خان ناظمِ دعوت، حاجی فضل محمد ناظمِ تربیت، عبدالقادر بڑیج ناظم ویلفیئر اور سرفراز میرانزئی کو ناظم ممبرشپ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع چاغی کی تنظیمِ نو کی گئی جس کے بعد محمد یحیٰ خان کو ضلعی صدر، عمیر سنی کو نائب صدر اور عاصم شیر کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ دریں اثناء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل دالبدین کی تشکیلِ نو کی گئی جس میں ملک رحمت اللہ کو صدر، محمد طاہر خان کو نائب صدر اور علی بڑیج کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریوں پر فائز کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top