تحریک منہاج القرآن لعل گڑھ کے زیراہتمام تعزیتی پروگرام میں علامہ طالب حسین قادری کا خطاب

تحریک منہاج القرآن لعل گڑھ کے زیراہتمام تحریکی رفیق غلام قادر مرحوم کی قرآن خوانی 27 اگست 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ طالب حسین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ صدر منہاج القرآن راجن پور محمد سعید مغل، ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، ممتاز احمد تحصیل ناظم راجن پور، محمد علی جسوال، محمد بلال گازر اور محمد طاہر نے شرکت کی اور انہوں نے پسماندگان سے تعزیت کی۔

علامہ طالب حسین قادری نے فلسفہ ’’موت و حیات‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرنے کے بعد انسان کے اعمال ہی اس کا اثاثہ کل ہیں، باقی سب کچھ اس فانی دنیا میں رہے جائے گا۔ مرنے کے بعد انسان کی اولاد جو ایصال ثواب کرئے گی اس کے کام آئیں گے۔ آخر میں تحریک کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی رفاقت لیں جس دنیا میں بھی اور قبر میں آپ کے کا م آئے گی۔

تبصرہ

Top