تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام میلاد کانفرنس

تحریک منہاج القرآن جامع پل قطب مسجد رقبہ نبی شاہ راجن پور کے زیراہتمام محفل میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں محمد سعید مغل صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور محمد سعید ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے بھی محفل میں بھرپور شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top