تحریک منہاج القرآن تحصیل سرگودھا کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن تحصیل سرگودھا کے زیراہتمام مورخہ 30 نومبر 2011ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت علامہ حافظ محمد سعید الحسن نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ امت مسلمہ کو جرات اور استقامت کا عظیم درس دیتی ہے اور رہتی دنیا کے لیے انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار فاضل منہاج یونیورسٹی حضرت علامہ حافظ محمد سعید الحسن نے گزشتہ روز روزنامہ جنگ اور تحریک منہاج القرآن کے باہمی تعاون سے ہونے والی شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس میں کیا۔ کانفرنس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن سرگودھا چودھری محمد اسماعیل سندھو نے کی۔

کانفرنس جامع مسجد پیر سید حامد علی شاہ میں ہوئی۔ مقررین نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ ناظم مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سرگودھا یونیورسٹی امجد حسین جٹ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو اسوہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی روشنی میں تبدیل کریں۔ پروگرام میں صدر تحریک منہاج القرآن سرگودھا محمد اسلم رانجھا، حافظ محمد اجمل معظمی، محمد عمران ملک اور سلطان احمد نے بھی خطاب کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top