سرگودھا: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا روز
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ہونے والے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا تیسرا پروگرام مورخہ 26 جون 2015 کو جامعہ مسجد حامد علی شاہ میں منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی (مرکزی ناظم حلقات درود و فکر) نے ’’توبہ‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں وابستگان، رفقاء، علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آخر میں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، جس کے بعد رقت آمیز دعا کروائی گئی۔
تبصرہ