سرگودھا: دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ جمیل احمد زاہد کا خطاب

مورخہ: 29 مئی 2018ء
 

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ جمیل احمد زاہد نے خطاب کیا۔ انہوں نے "قرآن اور آج کا نوجوان" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں اپنی نظروں میں حیاء پیدا کرو کیونکہ جوانی میں توبہ کرنا پیغمبروں کا شیوہ ہے، توبہ اللہ کریم کے محبوب کاموں میں سے ایک کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منہاج یوتھ لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں ہراول دستہ بن کر مشن اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف عمل ہے۔

پروگرام کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے پروگرام میں شریک خواتین و حضرات کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے3 عدد چادریں 8 عدد عرفان القرآن دیئے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے منہاج القرآن سرگودھا کی اس کاوش کو بھرپور سراہا۔

رپورٹ: (چوہدری شوکت ابرار ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ)

تبصرہ

Top