سرگودھا: رانا محمد ادریس قادری کا درس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست میں خطاب

مورخہ: 18 مئی 2019ء

منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنات انسانوں سے قبل پیدا کئے گئے اور انسان جنوں سے افضل ہیں اور انسان کی طاقت جنوں سے زیادہ ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے صحابی ملکہ بلقیس کا تخت جنوں کے مقابلے میں آنکھ جھپکنے سے قبل لے آئے، نفسیاتی اور اعصابی بیماریوں کی وجہ اور گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے سے لوگ سمجھے ہیں کہ جادو تعویز ہوگئے۔ آج کے دور میں جادوگر کی کوئی حقیقت نہیں ہے فقط مفروضے ہیں۔ اللہ کے محبوب رسول ﷺکے شہزادوں امام حسن اور حسین کو جب کبھی بچپن میں نظر لگ جاتی تو سرکار علیہ الصلوۃ وتسلیم ﷺنے قرآن کریم کی آخری دو سورۃ پڑھ کر دم فرمایا کرتے۔

پروگرام میں سابقہ جنرل سیکرٹری بار خرم اقبال بسراء ایڈووکیٹ صاحب نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے پروگرام کے شرکاء میں 6 عدد عرفان القرآن کے نسخہ جات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے منہاج القرآن سرگودھا کی اس کاوش کو بھرپور سراہا۔

رپورٹ: چوہدری شوکت ابرار، انفارمیشن سیکرٹری سرگودھا

تبصرہ

Top