منہاج القرآن سرگودھا شرقی چک 98 شمالی میں رانا محمد ادریس قادری کی تربیتی نشست
منہاج القرآن سرگودھا شرقی چک 98 شمالی میں چوہدری مظفر سرویا کی میزبانی میں تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک اور قائد تحریک کی فکر شرکاء تک پہنچائی۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر ہم زیادہ سے زیادہ منہاج القرآن کے رفقاء بنانے کا ہدف پورا کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن اور قائد تحریک کا پیغام ہر گھر پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
پروگرام میں ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی نے سیاسی فکر کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ راجہ اکرام اللہ، محمد اقبال کاشف، محمد عمران ملک، حکیم خورشید اسلم نے بھی اظہار خیا ل کیا۔
اس نشست میں کارکنان و اہل علاقہ شریک ہوئے۔ سابقہ پروگرامز کی طرحی شرکاء نے اس بات کا عہد کیا کہ سرگودھا شرقی فروری رفاقت مہم میں ضلع بھر میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ آخر میں بلال اللہ منڈ کو تاحیات رفاقت کی سند دی گئی۔
تبصرہ