منہاج القرآن وادی سون کیطرف سے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان بھجوا دیا گیا

wadi soon

منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن وادی سون کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے 2 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان جمع کیا گیا اور نائب ناظمِ اعلی انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک کے 200 سے زائد مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن میں وادی سون بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکن متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرین کی بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک ہم امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

wadi soon

wadi soon

wadi soon

تبصرہ

Top