تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف کے زیراہتمام میلاد ریلی

تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے زیر اہتمام 11 ربیع الاول بروز جمعۃ المبارک صبح 10 بجے ایک عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول، منہاج پبلک سکول، زینت مسلم ماڈل سکول اور جامعہ نبویہ حفظ القرآن کے ہزاروں طلبہ کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے صدر حاجی عبد المصطفیٰ قادری، چودھری محمد رفیع رضا نائب ناظم یونین کونسل 49، اختر علی ملک، ملک اقبال حسین، آصف علی قادری، محمد عظیم، ڈاکٹر عبد الرؤوف چودھری سٹی ناظم نے کی۔ ریلی کا آغاز منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول شرقپور شریف سے ہوا ریلی دربار روڈ، مین بازار، چھوٹا اڈا، تحصیل روڈ سے ہوتے ہوئے پرانی سبزی منڈی پر ختم ہوئی جہاں پر خطاب کرتے ہوئے حاجی عبد المصطفیٰ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآ ن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے شیخ الاسلام کی قیادت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی محافل کو ایک نیا رخ دیا ہے جس کی بدولت آج ہر سو درود و سلام کے نغمے گونج رہے ہیں۔ منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول کے طالبعلم محمد عثمان غنی نے بھی اپنے خطاب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام محبوبیت اور تاریخ نعت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ تقریب کے آکر میں دعا کی گئی۔

رپورٹ: امجد جاوید ملک (ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف)

تبصرہ

Top