خانقاہ ڈوگراں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دارالاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام 10 جوڑوں کی شادیاں

خانقاہ ڈوگراں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دارالاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد 20 نومبر 2010ء کو ہوئی۔ جس میں 10 جوڑوں کی رخصتی ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری، سردار عرفان ڈوگر ایم این اے، ڈاکٹر شیخ محمد جمیل اختر، ڈاکٹر محمد حفیظ، ڈاکٹر ماریہ حفیظ، پیر محمد مظہر قادری اور صاحبزادہ میاں مظفر حسین نے خصوصی شرکت کی۔

خانقاہ ڈوگراں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دارالاحسان ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ کئی سالوں سے غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ یہ ضلع بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت غریب دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔ منہاج ویلفئیر فاونڈیشن اور دارالاحسان کے تحت خانقاں ڈوگران میں یہ شادیوں کی ساتویں اجتماعی تقریب تھی، جو گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر نے کی۔ صاحبزادہ پیر مظفر حسین مہتمم دارالاحسان ثانی بیگ پور، پیر حافظ محمد مظہر محمدی طفیلی آستانہ عالیہ جیونا شریف، رانا محمد اقبال توگیر وی، شیخ ڈاکٹر محمد جمیل اختر، ڈاکٹر محمد حفیظ، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر ماریہ حفیظ، احمد طارق گھمن، سیٹھ احسان، چوہدری ناصر قیوم بھٹی، سردار محمد عرفان ڈوگر ایم این اے، حافظ محمد ظہیر عباس قادری، شیخ محمد حنیف فیصل آباد، رائے کامران سلطان، شیخ محمد ارشد بیورو چیف پاکستان۔ شیخ محمد نعیم بیورو چیف ایکسپریس، پروفیسر ذوالفقار احمد، بابر چوہدری مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ ونگ، میاں عمران صابر ڈوگر خادم درگاہ حضرت دیوان بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

تقریب میں 9 مسلمان بچیاں جبکہ ایک مسیحی بچی شامل تھی۔ تقریب کے آرگنائزر رانا غلام سرور، حاجی طارق محمود عاجز چیئرمین ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ہر بچی کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے کے برائیڈل گفٹ دیئے۔

تقریب کے لیے پنڈال اور بارات کے راستوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تحریک منہاج القرآن خانقاہ ڈوگراں کے اراکین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے تمام باراتوں کا استقبال کیا۔ تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر باراتیوں اور معزز مہمان شخصیات کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ماریہ حفیظ اور شازیہ طارق صدر ویمن لیگ نے دولہنوں کا استقبال کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ ظہیر عباس قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صابر وسیم اٹھوال نے سرانجام دیئے۔

چیئرمین دارالاحسان ویلفیئر سوسائٹی حاجی طارق محمود عاجز نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس تقریب کے بعد مستحق اور غریب لوگوں کی 71 بیٹیوں کی شادیاں کی جا چکی ہیں۔ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں انہوں نے عید الفطر راجن پور خیمہ بستی میں سیلاب زدگان کے ساتھ گزاری اور امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 47 لاوارث لاشوں کی تجہیز و تکفین بھی کی جاچکی ہے۔

ڈائریکٹر MWF افتخار شاہ بخاری نے اعلان کیا کہ بہت جلد خانقاہ ڈوگراں میں ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ اور منہاج ایمبولینس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے شادیوں کی 7 ویں تقریب منعقد کروانے پر تحریک سے وابستہ تمام افراد کو مبارک باد پیش کی۔

ممبر قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر شیخ جمیل اختر نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دارالاحسان ویلفئیر فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنے اور دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دینے پر ڈاکٹر طاہر القادری کو نوبل انعام دیا جائے۔

شادیوں کی تقریب میں صاحبزادہ پیر مظہر محمدی نے تمام جوڑوں کا الگ الگ نکاح پڑھایا۔ مہمان شخصیات نے دولہنوں کو گھڑیوں اور نقدی کے تحائف پیش کیئے۔ ہر بارات کی طرف سے 50 مہمان مدعو تھے تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کی بریانی اور سبز چائے سے تواضع کی گئی۔ چیئرمین ویلفیئر سوسائٹی حاجی طارق محمود عاجز نے آئندہ تقریب ربیع اول شریف کے مہینہ میں کروانے اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی23 سالہ نبوت کی نسبت سے 23 جوڑوں کی شادیوں کا اعلان کیا۔

تبصرہ

Top