بیداری شعور کرکٹ ٹورنامنٹ (مانانوالہ)
تحریک منہاج القرآن مانانوالہ اور مصطفوی سٹودنٹس مانانوالہ ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام پہلا بیداری شعور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 36 ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم کے تحت کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد علاقہ بھر میں بیداری شعور مہم کو کامیاب بنانا تھا اور لوگوں کو بیداری شعور مہم سے آگاہی دینا تھا۔ ٹورنامنٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان کوارٹرز فائنلز ہوئے اور پھر 4 کامیاب ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز میں سے علامہ اقبال الیون (ولی پور بوڑا) اور فیروز الیون(فیروز وٹواں) نے کامیابی حاصل کی اور ان دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 15 جولائی بروز اتوار شام 4 بجے کھیلا گیا۔
گراؤنڈ میں بیداری شعور کے متعلق اہم پیغامات بھی شیخ الاسلام کی تصاویر کے ساتھ آویزاں تھے اور ٹورنامنٹ کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بیداری شعور پر خطابات کے اہم کلپس بھی چلائے گے۔
فائنل تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی سیکرٹری امور خارجہ میاں محمد اشتیاق نے سرانجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ رانا عبدالحمید تھے۔ دیگر مہمانوں میں محمد جاوید (ناظم TMQ تحصیل مانانوالہ)، خادم حسین گل (پرنسپل منہاج ماڈل سکول مانانوالہ)، رانا منور، ڈاکٹر آصف رشید، رانا دلباغ خاں، ناظم ممبرشپ تحصیل مانانوالہ محمد بشارت، تحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی کے عہدیداران رانا تجمل خان (صدر)، محمد اشفاق (ناظم مالیات)، محمد ذیشان قادری (ناظم اطلاعات)، رانا عاقب حمید (صدر MSM تحصیل مانانوالہ)، رانا احسان احمد صدر MSM سٹی مانانوالہ اور دیگر شامل تھے۔ ٹورنامنٹ میں خصوصی تعاون علی مرتضیٰ نے کیا۔
اس موقع پر استقبالیہ کلمات صدر MSM تحصیل مانانوالہ رانا عاقب حمید نے ادا کیے۔ اس کے بعد ناظم TMQ مانانوالہ محمد جاوید نے اظہارخیال کیا اور بیداری شعور کے حوالہ سے گفتگو کی، میاں محمد اشتیاق نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سطح پر گرانقدر خدمات کے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی رانا عبدالحمید نے خصوصی خطاب کیا اور پاکستان کے موجودہ انتخابی نظام اور بیداری شعور کے موضوع پر خطاب کیا۔ بعد ازاں نمایاں پلیئرز، رنراپ اور فائنل جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے علاقہ میں مشن کا پیغام مثبت انداز میں پھیلا ہے اور بیداری شعور مہم کو بھی کامیاب بنانے میں تقویت ملی ہے۔
رپورٹ: میاں ذیشان قادری (ناظم اطلاعات)
تبصرہ