فیروزوالا: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان کانفرنس

23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی اجتماع کے سلسلہ میں منہاج القرآن فیروزوالہ کے زیراہتمام مقامی شادی ہال میں 02 دسمبر 2012 کو ایک باوقار ’استحکام پاکستان کانفرنس‘ منعقد ہوئی۔ جس میں ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ غلام مرتضٰی علوی، نائب ناظم پنجاب تحریک منہاج القرآن چوہدری ریاست علی چدھڑ، سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محمد بشیر گوندل ایڈووکیٹ اور محمد آصف سلہریہ شامل تھے۔ جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ایم پی اے مسلم لیگ (نون) پیر اشرف رسول، راہنما تحریک انصاف چوہدری اصغر علی ایڈووکیٹ، راہنما تحریک انصاف چوہدری علی اصغر بھلہ اور سابق ناظم سید امجد شاہ شامل تھے۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن فیروز والا محمد افضل طاہر اور امیر تحریک فیروز والا ریاض احمد قادری نے 23 دسمبر کو عوامی استقبال کے لیے مینار پاکستان شرکت کرنے والوں کے ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام کے امور سے متعلق تیاریوں کے حوالے سےگفتگو کی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ناظم حافظ مبشر ریاض اور ناظم امین عاقب کے علاوہ اسرار احمد شاکر نے بتایا کہ 23 دسمبر مینار پاکستان عظیم الشان عوامی اجتماع میں علاقے بھر سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شرکت کریں گے۔

تقریب میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان کے علاوہ مقامی علماء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top