منہاج ویلفیئر فاونڈیشن خانقاں ڈوگراں کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت

15 couples married off at mass marriage ceremony in Khanqah Dogran

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن خانقاں ڈوگراں کے زیراہتمام 15 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 15 نوبیاہتا جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ منہاج القرآن خانقاہ ڈوگراں کی تنظیم نے اب تک 200 سے زائد بچیوں کی شادیاں کروا چکی ہے۔

تقریب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات PAT نوراللہ صدیقی، تحریک انصاف کے راہنما رانا وحید انور، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، صوفی محمد طفیل قادری، خالد منہاجین، رانا شفیق، ڈاکٹر اصغر نعمان، ارشد ناڑو و دیگر رہنما شریک تھے۔ علاقے کی اہم سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے الحمدللہ منہاج القرآن نے مواخات مدینہ کے تصور احترام انسانیت کو آج زندہ رکھا ہوا ہے اور ملک بھر کی تنظیمات ہر سال اپنی مدد آپ کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کر کے کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب و نادار گھرانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ تعلیم، صحت اور فلاح عام کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے، اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کے باعث آج تک انسانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی تحریک منہاج القرآن خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ فلاحی کام اور انسانیت کی خدمت اسلام کی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں کی اجتماعی تقریب کے کار خیر میں حصہ لینے والے مخیر مبارک باد کیے مستحق ہیں۔

تقریب میں شریک سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد شخصیت ہیں جو تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں، غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں۔

تقریب میں شریک دولہوں اور دولہنوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں نے باری باری پڑھایا۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالے ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفے میں دیا گیا۔ باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ دولہوں اور دلہنوں کا روایتی بینڈ باجے سے استقبال کیا گیا۔ دولہوں کا استقبال منہاج القرآن کے رہنماؤں آصف سلہریا ایڈووکیٹ، صوفی محمد طفیل قادری، خالد منہاجین، رانا شفیق، ڈاکٹر اصغر نعمان، ارشد ناڑو نے کیا۔ دولہنوں کا استقبال منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں نے کیا۔ آخر میں دعا کیساتھ تقریب کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

خانقاں ڈاگراں، منہاج القرآن کے زیراہتمام 15 جوڑیوں کی شادیاں

تبصرہ

Top