نارنگ منڈی: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 500 مستحق گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارنگ منڈی کے زیراہتمام 500 مستحق گھروں کے لیے رمضان فوڈ پیکج کا اہتمام کیا گیا۔ غریب غرباء و سفید پوس افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے بغیر کسی فوٹو سیشن تھانہ نارنگ منڈی کی تمام یونین کونسل دیہات اور سٹی نارنگ منڈی میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سفید پوش طبقہ تک رات کے اندھیرے میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارنگ منڈی میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ان شاء اللہ کرونا وائرس کی وجہ سے تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی اور پاکستان عوامی تحریک مصیبت کی اس گھڑی میں آئندہ بھی مستحق اور سفید پوش طبقہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔
اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مخیر حضرات اور تمام تعاون کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا گیا، جن کی وجہ سے رمضان فوڈپیکج باآسانی غریبوں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔
تبصرہ