تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کی تربیتی ورکشاپ

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے زیرِاہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ غلام مرتضٰی علوی نے اوصافِ قیادت، دعوت کی ضرورت و افادیت اور فہمِ دین پروگرام کے حوالے سے لیکچرز دئیے۔

ورکشاپ میں علامہ محمد منہاج الدین قادری نے عہدہ اور ذمہ داریاں، میٹنگ کی ضرورت و اہمیت اور طریقہ کار، نئے رفقاء کو کیسے فکری و نظریاتی کیسے بنایا جائے کے موضوعات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر تمام فورمز کے ضلعی صدور نے کیمپ کے بارے میں کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ورکشاپ میں مختلف فورمز کے عہدیداران کو بہترین کارکردگی پر نظامتِ تربیت کی طرف سے کتب کے تحائف بھی دیئے گئے۔

ورکشاپ کے اختتام پر قاری ریاست علی چدھڑ نے ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ باجی منیر فاطمہ مرحومہ اور دیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top