ستوکے (ڈسکہ، سیالکوٹ): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز کی تقسیم
کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ستوکے (ڈسکہ، سیالکوٹ) کی طرف سے مستحق افراد میں رمضان راشن پیکج (لوگوں کی عزت نفس کو مد نظر رکھتے ہوئے) رات کے اندھیرے میں لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ ناظم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ستوکے محمد سجاد ورک قادری کی سرپرستی میں کارکنان نے مستحقین کے گھروں کی دہلیز تک راشن پہنچایا۔
تبصرہ