سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انترنیشنل بارسلونا کے زیر اہتمام سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا گیا، کانفرنس میں منہاج القران انٹرنیشنل کے قائدین و کارکنان اور محبین اہلبیت نے شرکت کی۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا میں منعقدہ 3 روزہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے اختتامی سیشن میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے نفس اور شیطان کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نفس اور شیطان انسان کے دو بڑے دشمن ہیں، جن کو پہچان کر قابو پانا کامیابی ہے۔ انسان کو سب سے پہلے دھوکہ دینے والا نفس ہے، جس کے بعد نفس اپنے حملوں سے انسان کو متکبر بھی بنا دیتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 08 مارچ 2018 کو بادالونا میں سالانہ محفل نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان الحاج شہباز قمر فریدی اور منفرد انداز سے شہرت پانے والے نقیب محفل صاحبزادہ تسلیم احمد صابری محفلِ نعت میں مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں سپین سے کثیر تعداد میں عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، رفقاء، وابستگان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران سپین بارسلونا پہنچنے پر پاکستانی ٹی وی چینلز اور مقامی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپشن ہوائی جہاز اور راکٹ کی رفتار سے ہوئی جبکہ احتساب ٹانگے کی رفتار پر ہے۔ تاہم پھر بھی ہم اُن کی اس کوشش کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.