اسپتالیت کے پاکستانی تاجروں نے مسجد منہاج القرآن کے قیام کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر دیا

مورخہ: 12 جون 2010ء

بارسلونا اور بادالونا کے بعد Hospitalet وہ شہر ہے جس میں پاکستانی کیمونٹی بالخصوص فیملیز کی آبادی بہت زیادہ ہے، گزشتہ مہینے منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں Hospitalet میں منہاج القرآن کے مرکز کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔

مورخہ 12 جون 2010ء بروز ہفتہ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے Hospitalet کے پاکستانی تاجروں کی ایک کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران منہاج القرآن کا تعارف اور مسلمان کمیونٹی کے لئے مسجد کے قیام کے منصوبہ سے آگاہ کیا۔ اسپتالیت کے تاجروں نے منہاج القرآن کی جانب سے مسجد کے قیام کی حمایت کی اور مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ممتاز بزنس مین سید ظفر علی شاہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ Hospitalet de Llobregat میں مسجد کا قیام مقامی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن سپین کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منہاج القرآن کو اپنے ہر قسم کے تعاون کے ساتھ اسپتالیت میں خوش آمدید کہیں گے۔ اس کانفرنس میں مقامی بلدیہ اور پولیس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیمات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جن میں صدر پاک فیڈریشن راجہ شعیب ستی اور سیکریٹری جنرل طاہر رفیع بھی شامل تھے۔

رپورٹ (نوید احمد اندلسی)

تبصرہ

Top