سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی منہاج یوتھ لیگ سپین سے ملاقات

مورخہ: 10 جون 2010ء

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج یوتھ لیگ سپین بارسلونا کے عہدیداران سے مورخہ 10 جون 2010ء کو ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن لوگرونیو کے غضنفر حسین، رفاقت علی، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی اور منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز صدر منہاج یوتھ لیگ سپین محمد عتیق الرحمن نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت صدر نعت کونسل محمد شفیق نے حاصل کی۔ کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ سپین نوید اندلسی نے پوری ٹیم کا تعارف کرایا اور سیکرٹری جنرل احسن جاوید نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

شیخ زاہد فیاض نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی اہمیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مقام کے موضوع پر تربیتی گفتگو کی اور انہیں تلقین کی کہ تمام نوجوان ہفتہ وار نشست میں شیخ الاسلام کاخطاب سنا کریں اور اسی طرح ان خطابات کو دوسرے لوگوں تک پہنچائیں۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

Top