منہاج MCB یورپ کی طرف سے پاکستانی صحافیوں میں تقسیم اسناد کی تقریب

مورخہ: 11 جون 2010ء

سپین بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری میں پاکستانی صحافیوں، سپین اور کاتالونیا کی حکمران جماعت PSC کے نمائندہ Jose Maria Sala اور حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی، NPCIH کے نمائندہ برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے مورخہ 11 جون 2010 ء بروز جمعۃالمبارک کو صدر سپریم کانسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے ملاقات کا اہتمام کیا جس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلوناکی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پیغام امن اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی سرگرمیوں سے پوری دنیا کو آگاہ رکھنے اور مثبت رپورٹنگ کرنے پر تمام صحافی برادری اور اخبارات کا شکریہ اداکیا گیا اور MCB یورپ کی طرف سے صحافیوں میں حسن کارکردگی کی اسناد تقسیم کی گیں۔

بارسلونا سپین سے شائع ہونے والے ماہنامہ سہارا انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر غفور احمد قریشی، ریڈیو پاکسلونا کے ڈائریکٹر راجا شفیق الرحمان کیانی، آن لائن اخبار ڈیلی میزبان کے چیف ایڈیٹر حافظ عبدالرزاق صادق، آن لائن اخبار پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضا، ہفت روزہ اخبار ہم وطن کے ڈپٹی ایڈیٹر ارشد نذیرساحل، ہفت روزہ دیس پردیس کے چیف ایڈیٹر قاری رفاقت علی، آن لائن اخبار جذبہ انٹرنیشنل کے راجا مشرف، آن لائن اخبار گجرات لنک کے شوکت اسلام چوہان، NNI کے خصوصی نمائندہ برائے بارسلونا سپین ظفر اقبال حسن، اور آن لائن اخبار ڈیلی دوست کے ڈاکٹر قمر احسان نے صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے اپنی اپنی اسناد وصول کیں۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی(سپین)

تبصرہ

Top